ایشیئن کراٹے چمپیئن شپ مقابلوں میں ایرانی ٹیم کی کامیابی
Sep ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
ایشیئں کراٹے چمپیئن شپ مقابلوں میں ایران کی ٹیم نے پہلے ہی دن سونے کا ایک ، چاندی کے دو اور کانسی کا ایک تمغہ حاصل کرلیا۔
ایران کے امیر مہدی زادہ نے ساٹھ کیلو گرام ویٹ میں چین، شمالی کوریا، سعودی عرب اور تائپے سے تعلق رکھنے والے حریفوں کو دھول چٹاتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا اور یوں کھیلوں کے اس مقابلے میں ایران سے شرکت کے لئے جانے والی ٹیم پہلے گولڈ میڈل سے سرافراز ہوئی -دوسرے ایرانی کھلاڑی سعید احمدی, سری لنکا، کویت اور اردن کے حریفوں کو شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیابی حاصل کی جہاں ان کا مقابلہ قزاقستان کے کھلاڑی سے ہوا لیکن انھیں اس کھلاڑی کے مقابلے میں چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑی-
اسی طرح ایران کی خاتون ٹیم کی رکن سحر کرجی، اپنے حریفوں کو شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچی لیکن آخر کار گولڈ میڈل میزبان ملک کے ہاتھ آیا اور انھوں نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا-
ایشیئن کراٹے چمپیئن شپ کا تیرہواں دور جمعے کو جاپان کے شہر یوکو ھاما میں شروع ہوا اور اتوار تک جاری رہے گا- ان مقابلوں میں تینتیس ملکوں کی دو سواٹھاون ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں-