Dec ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران کے میزائل سسٹموں کی جدیدکاری، صیہونی حکومت کو تشویش لاحق

صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، تل ابیب ایران کے میزائل سسٹموں کی جدیدکاری کی جانب سے بری طرح تشویش میں مبتلا ہے۔

سحرنیوز/ایران: صیہونی فوج کے ریڈیو نے سیکورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ تل ابیب کو ایران کے ایئرڈیفنس سسٹموں کی تعمیر نو اور جدیدکاری سے تعجب نہیں ہوا ہے لیکن صیہونی حکام کو اس جانب سے پریشانی ضرور لاحق ہے۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران پورے جذبے کے ساتھ نئے میزائل سسٹموں کی تعمیر اور تعمیر نو میں مصروف ہے جس کی وجہ سے مستقبل میں تہران کا مقابلہ کرنا آسان نہیں ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ چیف آف اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے ماضی سے زیادہ ملک کے فضائی دفاعی نظام کی تقویت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایئرڈیفنس سسٹموں کی مسلسل جدیدکاری، ملک کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

میجر جنرل موسوی نے کہا ہے کہ ایران کے ایئرڈیفنس فورس کے جوانوں نے ایثار کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور اپنی مہارت، جرات، ہمت اور تعلیم کی بنیاد پر گزشتہ چند مہینے کے دوران ملک کی فضاؤں کو محفوظ بنانے کے شعبے میں انتہائی اہم قدم اٹھائے ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس