Sep ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۳:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران اور آسٹریا کے درمیان تجارتی لین دین نصف، نصف ہوگا
    ایران اور آسٹریا کے درمیان تجارتی لین دین نصف، نصف ہوگا

آسٹریا کے صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران اور آسٹریا کے درمیان نئے اقتصادی تعاون کے بعد انجام پانے والے تجارتی لین دین کو نصف نصف یعنی مساوی قرار دیا ہے

موصولہ رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے صدر ہانس فیشر نے ایران اور آسٹریا کے درمیان تعاون کے چار سمجھوتوں پر دستخط کی تقریب کے بعد صدرمملکت کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا-

آسٹریا کے صدرنے نامہ نگارکے اس سوال کے جواب میں کہ آپ کی جانب سے ایران کے لئے برآمدات میں پانچ گنا اضافے کا ہدف کہ جس کی مالیت ایک ارب یورو ہوگی، تہران کے لئے کتنا حصہ مدنظررکھا گیا ہے، کہا کہ اس لین دین میں کسی کو دوسرے سے زیادہ حصہ نہیں ملے گا اور یہ دونوں ملکوں کے فائدے میں ہوگا-
انھوں نے مزید کہا کہ ایران اورآسٹریا کے تعلقات دیرینہ ہیں اورآسٹریا نے کبھی بھی ایران میں استعماری کردارادا نہیں کیا ہے اوراس لحاظ سے ہمیں خوشی ہے کہ ہمیں اس طرح کی مشکلات ورثے میں نہیں ملی ہیں-


ٹیگس