Sep ۰۸, ۲۰۱۵ ۲۰:۵۸ Asia/Tehran
  • عدلیہ کے سربراہ آیۃ اللہ صادق آملی کی آسٹریا کے صدرہائنس فشرکے ساتھ ملاقات
    عدلیہ کے سربراہ آیۃ اللہ صادق آملی کی آسٹریا کے صدرہائنس فشرکے ساتھ ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کےسربراہ نے کہا ہے کہ حقیقی اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ اس کا مخالف ہے-

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیۃ اللہ صادق آملی لاریجانی نے منگل کے روزآسٹریا کے صدرہائنس فشر کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ جس اسلام کی ترویج بعض دہشت گرد گروہوں، وہابیت اورسلفی تکفیری داعشی عناصرکی جانب سے کی جارہی ہے اس کا اسلام سے دورکا بھی واسطہ نہیں ہے- انہوں نےکہا کہ ایران نے اسلامی فکر کی بنیاد پر نیا سیاسی نظام پیش کیا ہے-

 آیۃ اللہ لاریجانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں عوامی شراکت اس بات کا باعث بنی ہے کہ اعلی حکام کا انتخاب بالواسطہ اور براہ راست عوام کے ووٹوں سے ہوتا ہے-

 آسٹریا کے صدر نے بھی ایران کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بہت کھلی ہوئی آنکھوں سے ایران کے دورے پر آئے ہیں اور یہ وقت دوطرفہ مذاکرات کے لئے نہایت مناسب ہے-
 واضح رہے کہ آسٹریا کے صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی دعوت پر ایک اعلی رتبہ سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور سائنسی وفد کے ہمراہ، دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کے لئے تہران کے دورے پر ہیں-

ٹیگس