Sep ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
  • وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا دورہ بنگلہ دیش
    وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا دورہ بنگلہ دیش

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچ گئے ہیں۔

اسنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بنگلہ دیش کے حکام کے ساتھ مذاکرات کے لئے اس ملک کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچے ہیں۔

 محمد جواد ظریف بنگلہ دیش کے حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی مسائل کے بارے میں مذاکرات کریں گے۔
 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کے دن بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔ محمد جواد ظریف نے چینی حکام کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے دوران ایران اور چین کے تعلقات کو گہرے اور اسٹریٹیجک تعلقات سے تعبیر کیا تھا۔

ٹیگس