آیت اللہ خزعلی انتقال کر گئے
Sep ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۳:۱۷ Asia/Tehran
ایران کے جیّد عالم دین آیت اللہ ابوالقاسم خزعلی اس دار فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کی کونسل "مجلس خبرگان رہبری" کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کے آئین کی تدوین میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیت آیت اللہ ابوالقاسم خزعلی کا بیماری اور کہولت سن کی وجہ سے انتقال ہو گیا ہے۔آیت اللہ ابوالقاسم خزعلی سنہ انیس سو پچیس میں پیدا ہوئے اور ان کا شمار اسلامی جمہوریہ کا آئین تدوین کرنے والوں میں ہوتا ہے۔ وہ ماہرین کی کونسل "مجلس خبرگان رہبری" کے رکن اور بین الاقوامی غدیر فاؤنڈیشن کے سربراہ تھے۔