Feb ۰۲, ۲۰۲۶ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
  • پاکستان کے ممکنہ انکار پر آئی سی سی کا ردعمل، باضابطہ مؤقف کا منتظر

پاکستان کی جانب سے ہندوستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے باضابطہ رابطے کے منتظر ہیں

سحرنیوز/پاکستان:   آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے فیصلے میں حکومتی کردار کا احترام کرتے ہیں تاہم پاکستان کا فیصلہ کھیلوں کی روح کو متاثرکرے گا۔یہ فیصلہ عالمی کرکٹ، ٹورنامنٹ کی ساکھ اور دنیا بھر کے لاکھوں شائقین، خاص طور پر پاکستان میں رہنے والوں کے بہترین مفاد میں نہیں ہے۔

  یاد رہے بنگلہ دیش کے بعد اب پاکستان نے بھی ہندوستان کے ساتھ میچ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق آئی سی سی اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں منگل یا بدھ کو بورڈ میٹنگ کرے گا جس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا-

ادھر پاکستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان نے بنگلا دیش کے حوالے سے آئی سی سی کے جانبدارانہ فیصلوں پر تشویش ظاہر کی ہے اور ہندوستان کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ پاکستان اس معاملے پر بنگلا دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی دکھانا چاہتا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس