توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لئے ایران اورعمان کے مذاکرات
Sep ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
ایران کے وزیرپٹرولیم نے اپنےعمانی ہم منصب کے ساتھ تیل اورگیس کے شعبے میں تعاون میں فروع کے لئے مذاکرات انجام دیئے ہیں-
ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرپٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے پیر کے روز تہران میں عمان کے وزیر پٹرولیم محمد بن حمد الرمحی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ تہران، عمان کے ساتھ تمام شعبوں خاص طورپرتوانائی کے شبعے میں تعاون میں فروغ کا خیرمقدم کرتا ہے-عمان کے وزیرپٹرولیم کے دورہ تہران کے موقع پر،عمان کے لئے ایران کی گیس پائپ لائن بچھائے جانے کے جائزے سے متعلق ایرانی کمپنیوں کے ساتھ ایک معاہدے پردستخط بھی ہوئے۔
واضح رہے کہ دو ہزارتیرہ میں ایران اورعمان کے درمیان طے پانے والے ایک سمجھوتے کی رو سے ایران پندرہ سال تک روزانہ اٹھائیس ملین مکعب میٹر گیس،خلیج فارس کے راستے گیس پائپ لائن کے ذریعے عمان کو فراہم کرے گا-