Sep ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • \
    \"امن کے لیے دعا\" کی تقریب رونمائی

نامور ایرانی آرٹسٹ محمود فرشچیان کی بنائی ہوئی پینٹنگ"امن کے لیے دعا" کی رونمائی کردی گئی۔

تہران میں ای سی او کلچرل انسٹی میں منعقدہ اس تقریب میں ای سی او کلچرل انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ افتخارحسین عارف، یونیسف کی خیر سگالی کی سفیر اور معروف ایرانی اداکارہ مہتاب کرامتی اور آرٹ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر فربد ترین پیشہ بھی شریک تھے۔
استاد فرشچیان کے نمائندے حسن صائب نے اس تقریب میں ان کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا ہے کہ ایرانیوں نے ایک بار پھر اپنے دست ہنر کے ذریعے امن کے راستے کو روشن اور "امن کے لیے دعا" نام سے موسوم منی ایچر آرٹ کے نمونے کو دنیا والوں کے سامنے پیش کیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف پاکستانی شاعر، نقاد و ادیب اور ای سی او کلچرل انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ افتخار حسین عارف نے امن کے مفہوم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ" امن انسانی عمل سے گزرنے کے بعد ہی اپنی اعلی ترین شکل میں ظاہر ہوتا۔"

انہو نے کہا کہ امن آج کے انسان کی اہم ترین ضرورت ہے کیونکہ آج کا انسان جنگ و کشیدگی سے تنگ آچکا ہے۔

افتخار حسین عارف کا کہنا تھا کہ امن کے حوالے سے ایران اور ایرانیوں کی کاوشیں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں اور ایرانی فنکاروں نے امن کی اس کمپین کو صحیح منعوں میں سمجھا ہے اور اس آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس تقریب کے اختتام پر دنیا کے پہلے "امن" ٹکٹ کی بھی رونمائی کی گئی۔


ٹیگس