غزہ میں جنگ بندی غیر یقینی؛ سلامتی کونسل نے شہری ہلاکتوں اور مغربی کنارے کے تشدد پر تشویش ظاہر کی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ممبران نے غزہ میں جنگ بندی کی نازک صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے نام نہاد امن معاہدے کے باوجود فلسطینیوں کی مسلسل شہادتوں اور مغربی کنارے میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: برطانوی سفیر جیمز کیریوکی نے، پانچ یورپی ممالک ڈنمارک، فرانس، یونان، سلووینیا اور برطانیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل قرارداد 2334 پر بحث کے لیے اجلاس طلب کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ" یہ قرار داد میں کھل کر آبادکاری کی مذمت اور اسرائیل سے بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔"
انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ "اسرائیلی حکومت ایسی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جو اس قرارداد سے مطابقت نہیں رکھتیں اور مغربی کنارے میں عدم استحکام کو ہوا دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے اقدامات سے نہ صرف غزہ کے لیے 20 نکاتی منصوبے پر عمل درآمد اور دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچانے کا خطرہ ہے، بلکہ اس سے خطے میں پائیدار امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel