Dec ۱۷, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
  • مقبوضہ بیت المقدس کو فوجی مرکز بنانے پر حماس کا سخت انتباہ

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مقبوضہ بیت المقدس کو ایک جدید فوجی اور سیکورٹی مرکز میں تبدیل کرنے کے قابض حکومت کے منصوبوں کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حماس کے ایک رہنما ممحمود مرداوی نے خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے میں مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی دروازے پر ایک بہت بڑے تعمیراتی کمپلیکس میں فوجی اور سیکورٹی یونٹس کی منتقلی شامل ہے۔

مرداوی نے متنبہ کیا کہ یہ اقدامات مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے، آبادی کے نتاسب کو تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ مزید زمینوں پر قبضہ کرنے اور جبری کوچ کے ذریعے فلسطینی عوام کا محاصرہ سخت کرنے اور شہر کے مستقبل کو اسرائیل کے فوجی اسٹیبلشمنٹ کی نگرانی میں رکھنے کی سازش کا حصہ ہے۔   

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس