Dec ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ: ایران این پی ٹی کے تحت اپنے قانونی جوہری حق سے دستبردار نہیں ہوگا

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی کے مطابق ایران کے قانونی حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگی۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی یہ بات نے منگل کے روز ماسکو میں روسی ارکان پارلیمنٹ اور دانشوروں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

سید عباس عراقچی نے جوہری پروگرام کے حوالے ایران کے ذمہ دارنہ رویئے اور طرز فکر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امریکہ اور یورپی ٹرائیکا کے غیر قانونی اقدامات کو موجودہ صورتحال کی اصل وجہ قرار دیا۔

 انہوں نے بین الاقوامی تعلقات میں غنڈہ گردی اور یکطرفہ محاذ آرائی کے کے بڑھتے ہوئے رجحان کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات زور دے کر کہی کہ دنیا کی امن پسند اقوام کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی کے تحفظ اور دنیا میں  طاقت کی بنیاد پر کمانڈ آرڈر کے غلبہ کو روکیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ایران کے وزیر خارجہ نے مغربی ایشیائی کی موجودہ صورتحال کو خطرناک اور اسرائیل کی توسیع پسندی کو اس کی اصل وجہ قرار دیا جس میں امریکہ کی ہمہ گیر حمایت کر رہا ہے۔

انہوں نے اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں ، نسل کشی اور جنگی جرائم ارتکاب کے حوالے سے یورپی ملکوں  کے موقف کو بھی شرمناک قرار دیا۔

ٹیگس