دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے ہوشیاری کی ضرورت ہے، آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی
Sep ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
قم کے ایک نامور مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے ایران کے اسلامی نظام حکومت کے خلاف دشمنوں کے ناپاک منصوبے کے مقابلے میں مکمل ہوشیاری کی ضرورت پر تاکید کی ہے-
قم کے معروف مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے بدھ کے روز ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایران کے اسلامی نظام حکومت اور ایرانی قوم کے خلاف دشمنوں کی سازش اور کوئی بھی ناپاک منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکتا- انھوں نے کہا کہ انقلاب کے متوالے کبھی اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ دشمن، ایران کے خلاف اپنے کسی مقصد میں کامیاب ہو سکیں-آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے اسلامی ملکوں میں جاری جنگوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگیں نادان مسلمان نما آلہ کاروں کی جانب سے شروع ہوئی ہیں جن کا مقصد دشمنوں کے مقاصد پورے کرنا رہا ہے- انھوں نے دشمنان اسلام کی سازشوں کے مقابلے میں مسلمانوں میں اتحاد کی ضرورت پر تاکید کی-