Sep ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
  • صدر مملکت جمعرات کے دن نیویارک کو روانہ ہو جائیں گے: پرویز اسماعیلی
    صدر مملکت جمعرات کے دن نیویارک کو روانہ ہو جائیں گے: پرویز اسماعیلی

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستّرویں اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے جمعرات کے دن نیویارک روانہ ہو جائیں گے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صدارتی پریس آفس کے انچارج پرویز اسماعیلی نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستّرویں سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے جمعرات کے دن نیویارک روانہ ہو جائیں گے۔
پرویز اسماعیلی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر حسن روحانی اس پانچ روزہ دورے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس میں تقریر کرنے کے علاوہ پائیدار ترقی کے سربراہی اجلاس میں بھی تقریر کریں گے۔
پرویز اسماعیلی نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اپنے اس دورے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور اجلاس میں شریک دوسرے ممالک کے سربراہوں کے ساتھ بھی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
پرویز اسماعیلی کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اپنے دورہ نیویارک کے دوران دانشمندوں اور اقتصادی میدان میں سرگرم اہم افراد سے ملاقاتیں کریں گے اور وہ نیویارک میں تعینات بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ صدارتی پریس آفس کے انچارج پرویز اسماعیلی کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اٹھائیس نومبر کو ایران واپس لوٹ آئیں گے۔

ٹیگس