Sep ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں عیدالضحی
    ایران سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں عیدالضحی

ایران سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں آج عید الضحی پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

اس موقع پر ایران میں عام تعطیل ہے اور مختلف شہروں میں نماز عیدالضحی کے پرشکوہ اجتماعات منعقد کئے گئے اور سنت ابراھیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔

دارالحکومت تہران میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع تہران یونیورسٹی میں منعقد کیا گیا اور لاکھو فرزندان توحید نے رب ذوالجلال کے حضور سرتسلیم خم کرکے توحید پرستی کے راستے پر قائم رہنے کا عہد دہرایا۔ تہران کے نواحی  اور تاریخی شہر رے میں حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ السلام کے روضے میں بھی نماز عید الضحی کا اجتماع روائتی شان و شوکت کے ساتھ منعقد کیا گیا۔

مشہد مقصد میں فرزندرسول حضرت امام علی ابن موسی الرضا(ع) ، قم میں حضرت فاطمہ معصومہ(س) اور شیراز میں حضرت احمد ابن موسی شاہ چراغ(ع) کے روضوں میں بھی نماز عید کے عظیم الشان اجتماعات منقعدکئے گئے جن میں ہزاروں فرزاندان توحید شریک تھے۔

ایران کے دیگر شہروں میں بھی نماز عید الضحی کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ بعد ازاں سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی انجام دی گئی جس کے لئے بلدیاتی اداروں نے مخصوص مقامات مقرر کر رکھے تھے۔

ایران کے علاوہ مشرق وسطی اور یورپ کے مسلمان بھی آج عیدالضحی منا رہے ہیں اور جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔

پاکستان اور ہندوستان میں عیدالضحی کا تہوار کل منایا جائے گا۔

ٹیگس