Oct ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • طالبان:  افغانستان کو پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

افغانستان کی طالبان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اپنے ملک کی سرزمین پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

سحرنیوز/عالم اسلام: افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیردفاع محمد یعقوب مجاہد نے الجزیرہ کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ ہم کسی بھی ملک کے خلاف مسلح گروہوں کے حملوں کی حمایت نہیں کرتے ۔
انھوں نے کہا کہ کابل حکومت اپنے اس عہد پر ایک بار پھر زور دیتی ہے کہ ملک کو کسی بھی دوسرے ملک پر حملے کے لئے استعمال ہونے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔
افغان وزیر دفاع محمد یعقوب مجاہد نے پاکستان کے ساتھ اچھی ہمسائگی کی روابط پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی دونوں میں سے کسی کے فائدے میں نہیں ہے ۔ 
انھوں نے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے پر زور دیا اور کہا کہ ان کی حکومت پاکستان کے ساتھ اچھی ہمسائگی اور تجارت کے فروغ میں دلچسپی رکھتی ہے۔ 

 

 

ٹیگس