Sep ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
  • سامراجی طاقتیں مسلمانوں میں پھوٹ ڈال رہی ہیں، خطیب نماز عیدالضحی
    سامراجی طاقتیں مسلمانوں میں پھوٹ ڈال رہی ہیں، خطیب نماز عیدالضحی

تہران کے خطیب نماز عید الضحی آیت اللہ سید احمد خاتمی نے مسجد الاقصی میں اسرائیل کے توہین آمیز اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تہران یونیورسٹی میں نماز عیدالضحی کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتیں مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو ہوا دے رہی ہیں اور انہوں نے داعش جیسے دہشت گرد گروہ کو اسی مقصد کے لیے بنایا ہے۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملوں اور عالم اسلام کی خاموشی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سامراج نے داعش گروہ اسی لئے قائم کیا ہے تاکہ مسلمان دنیائے اسلام میں رونما ہونے والے واقعات سے غافل رہیں۔

انہوں نے ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے ایٹمی سجھوتے کے بارے میں کہا کہ اس حوالے سے اہم بات ظالمانہ پابندیوں کا التوا نہیں بلکہ انہیں مکمل طور سے ختم کیا جانا ہے۔

انہوں کہا کہ اگر پابندیاں ختم کردی گئیں تو عوام اس معاہدے کی حمایت کریں گے بصورت دیگر وہ اسے مسترد کردیں گے۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے ایک بار پھر خبردار کیا کہ امریکہ کو ایٹمی معاہدے کی آڑ لے کر ایران میں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی اثر و وسوخ پیدا کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایٹمی معاہدے کا اصل مرحلہ اس پر عملدرآمد کے بعد کا مرحلہ ہے کیونکہ امریکہ یہ کہہ رہا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان برف پگھل چکی ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے۔
آیت اللہ سید احمد خاتمی کا کہنا تھا کہ "ایران امریکہ کا دشمن ہے کیونکہ امریکہ غاصب صیہونی حکومت(اسرائیل) کی حمایت کرتا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ دشمنی کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ واشنگٹن، شام ، عر اق اور یمن میں دہشت گرد گروہ داعش کی حمایت کر رہا ہے۔

تہران کے خطیب نماز عیدالضحی آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ " امریکہ بدستور ایران کے اسلامی جمہوری نظام کا خاتمہ چاہتا ہے اور اس کے خلاف سازشوں سے دستبردار ہونے کے لئے تیار نہیں۔"

ٹیگس