Sep ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • منی کے واقعے کے جائزے کے لئے تحقیقاتی کمیتی کی روانگی کی ضرورت
    منی کے واقعے کے جائزے کے لئے تحقیقاتی کمیتی کی روانگی کی ضرورت

ایران کے، قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن منصور حقیقت پور نے منی میں پیش آنے والے واقعے کے سلسلے میں عالم اسلام کی جانب سے سنجیدہ موقف اختیار کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے-

ایران کے، قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن منصور حقیقت پور نے اسنا سے گفتگو میں خانہ خدا کے زائرین کے ل‏ئے پیش آنے والے المیے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ منی کے واقعے سے یہ بات بخوبی ثابت ہوگئی ہے کہ سعودی حکام، حرمین شریفین کے انتظامات صحیح رکھنے میں ناکام رہے ہیں اور اسلامی ممالک کو چاہئے کہ مکہ و مدینہ، آزاد اسلامی علاقہ ہونے کا اعلان کریں اور وہاں کے سارے انتظامات عالم اسلام کے سپرد کردیئے جائیں- انھوں نے کہا کہ عالم اسلام کے علما کو چاہئے کہ ایک تحقیقاتی کمیٹی حرمین شریفین روانہ کریں تاکہ وہاں رونما ہونے والے حالیہ دونوں واقعات کا جائزہ لیا جاسکے-

ٹیگس