سیاسی مفاہمت علاقائی بحرانوں کی مناسب راہ حل
Sep ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۹:۴۴ Asia/Tehran
-
سیاسی مفاہمت علاقائی بحرانوں کی مناسب راہ حل
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ سیاسی مفاہمت کے ذریعے علاقائی بحرانوں کو بنیادی طور پر حل کیا جا سکتا ہے-
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعرات کے روز نیویارک کے وقت کے مطابق صبح پانچ بجے عالمی ریڈ کراس کے سربراہ پیٹرماؤرر سے گفتگو میں علاقے کے حالات اور شام و عراق میں عالمی ریڈ کراس کی انسان دوستانہ کاروائیوں نیز دو طرفہ تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا-اس ملاقات میں عالمی ریڈ کراس تنظیم کے سربراہ نے بھی علاقے میں عالمی ریڈ کراس کی کاروائیوں کو آسان بنانے میں ایران کے تعاون و کردار کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ انسان دوستانہ امداد کے عمل میں ایران کی ہلال احمر کمیٹی کی توانائی کے پیش نظر اسلامی جمہوریہ ایران، انسان دوستانہ کاروائیوں میں ہم آہنگی کے علاقائی مرکز میں تبدیل ہو سکتا ہے-