Sep ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
  • سعودی ناظم الامور کی دوسری بار ایران کی وزارت خارجہ میں طلبی
    سعودی ناظم الامور کی دوسری بار ایران کی وزارت خارجہ میں طلبی

ایران کی وزرات خارجہ نے سعودی ناظم الامور کو دوسری بار طلب کرکے سانحہ منی پر زبردست احتجاج کیا ہے۔

سعودی اداروں کی لاپراہی اور بدانتظامی نیز جاں بحق ہونے والے ایرانی حاجیوں کی تعداد میں اضافے کے بعد ایران کی وزارت خارجہ نے سعود عرب کے ناظم الامور کو طلب کرکے ایک بار پھر سخت احتجاج اور زخمیوں کے علاج معالجے میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے لازمی تعاون کا مطالبہ کیا۔

ایران کی وزارت خارجہ نے سعودی ناظم الامور سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ مرنے والوں کی لاشیں ایران منتقل کرنے کے لئے ایرانی عہدیداروں کے ساتھ ضروری تعاون کیا جائے۔

سعودی عرب کے ناظم الامور کو گزشتہ روز بھی وزارت خارجہ میں طلب کرکے سانحہ منی اور سعودی حکام کی بدانتظامی پر ایران کا احتجاج ریکارڈ کرادیا گیا تھا۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت کی بدانتظامی اور ناقص کارکردگی کے نتیجے میں رونما ہونے والے سانحے منی میں مرنے والوں کی تعداد دوہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
سعودی حکام نے مختلف ملکوں کے پندرہ سو حاجیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

ٹیگس