Sep ۲۶, ۲۰۱۵ ۰۷:۳۸ Asia/Tehran
  • محمد جواد ظریف کی نیویارک میں منی حادثے کے بارے میں مختلف ملکوں کے اعلی حکام سے ملاقاتیں
    محمد جواد ظریف کی نیویارک میں منی حادثے کے بارے میں مختلف ملکوں کے اعلی حکام سے ملاقاتیں

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ اور مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ نیز اعلی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں انھیں منی سانحے کی تفصیلات سے باخبر کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نیویارک میں جمعے کے روز منی حادثے کے شکار حجاج کرام کے لواحقین کو ایک بار پھر تعزیت پیش کرتے ہوئے لاپتہ حاجیوں کا پتہ لگانے کے لئے، عمل میں لائے جانے والے سست رفتار اقدامات کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔

 وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سعودی حکام کی قانونی ذمہ درایوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سعودی عرب کے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ، ایران سمیت تمام ملکوں کے حجاج کرام کی سلامتی کے لئے ماضی سے زیادہ اہتمام کریں اور منی حادثے کے شکار حجاج کرام کے جنازوں اور اسی طرح زخمیوں کا پتہ لگانے، ان کے علاج نیز انھیں فوری طور پر منتقل کئے جانے کی کوششیں تیز کریں۔
 واضح رہے کہ منی حادثے میں جاں بحق ہونے والے حجاج کرام کی تعداد، ڈیڑھ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جس میں ایک سو اکتّیس، ایرانی حجاج کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

ٹیگس