سیاحت کے عالمی دن کی مناسبت سے صدر مملکت کا پیغام
Sep ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۲:۴۱ Asia/Tehran
-
سیاحت کے عالمی دن کی مناسبت سے صدر مملکت کا پیغام
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے سماجی و اقتصادی استحکام اور ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ سیاحت کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کے روز سیاحت کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں اعلان کیا ہے کہ سیاحت، ایران میں ایک نرم قوّت کے اہم عامل میں تبدیل ہوتی جا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ دنیا کی اقتصادی گردش میں سیاحت کے عظیم حصے، ثقافتی گفتگو میں سیاحت کی صنعت کی شراکت، ثقافتوں اور ملکوں کے درمیان گفتگو کے فروغ میں سیّاحوں کے کردار، معاشی اور امن و مفاہمت کی ترقی کے لئے ثقافت کے نتائج نے تمام ملکوں کو سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے اور اس سے فائدہ اٹھائے جانے کی ضرورت سے متعلق ترغیب دلائی ہے۔
صدر مملکت نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران میں تیل سے وابستگی میں کمی، سرمائے کی جغرافیائی تقسیم اور ثقافتی ذرائع سے استفادے کی ضمانت اور قائم کئے جانے والے بنیادی اور اکو سسٹم، روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کے علاوہ، ایسی ضروریات ہیں کہ جو سیاحت کے فروغ کے لئے منصوبہ بندی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ سیاحت کی عالمی تنظیم کی جانب سے ہر سال ستّائیس ستمبر کو سیاحت کے عالمی دن کی مناسبت سے جشن منایا جاتا ہے۔