Sep ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۴:۲۸ Asia/Tehran
  • سانحہ منی کے بارے میں ایرانی پارلیمنٹ کا بیان
    سانحہ منی کے بارے میں ایرانی پارلیمنٹ کا بیان

اسلامی جمہوریہ ایران کے اراکین پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے حکام سانحہ منی کی ذمےداری قبول کرنے کے بجائے اپنے اس عظیم گناہ سے مسلمانوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اراکین نے اتوار کے دن سانحہ منی کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔ جس میں اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ اس سانحے کے رونما ہونے کے سلسلے میں سعودی عرب کی انتظامیہ کی نااہلی اور بدانتظامی واضح طور پر دکھائی دیتی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے اراکین پارلیمنٹ کے بیان میں آیا ہے کہ سانحہ منی کی وجہ سے عیدالاضحی کا دن حجاج کرام، ان کے اہل خانہ اور امت اسلامیہ کے لئے سوگ کے دن میں تبدیل ہوگیا۔
سانحہ منی مسجد الحرام میں کرین گرنے کے بعد رواں سال کے حج کے دوران رونما ہونے والا دوسرا بڑا سانحہ ہے۔ بیان میں اس بات کو بھی صراحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے کہ اگرچہ یہ دعوی کیا گیا ہے کہ مسجدالحرام میں شدید ہوا اور بارش کی وجہ سے کرین گر گئی تھی سانحہ منی اور اس کے بعد کے واقعات سے سعودی حکام کی بدانتظامی اور نااہلی کھل کر سامنے آئی ہے۔

ٹیگس