سانحہ منی میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے، علی شمخانی
Oct ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے سانحہ منی میں ملوث عناصر کو بے نقاب کئے جانے پر زور دیا ہے
سانحہ منی میں شہید ہونےوالے حاجیوں کے جلوس جنازہ میں شریک ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ منی کے سانحے نے کروڑوں مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کیا ہے اور اس ہولناک حادثے کے ذمہ داروں کا جلد سے جلد پتہ لگایا جائے-انہوں نے سوال کیا کہ منی جیسا ہولنا ک حادثہ کیوں عالم اسلام میں ہی رونما ہوا اور اس حادثے میں شہید ہونےوالے حاجیوں کی تعداد کیوں سب سے زیادہ ایرانیوں کی ہے؟ -
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران ان دیگر ملکوں کے ساتھ جن کے حاجی سانحہ منی میں شہید ہوئے ہیں حقائق کا پتہ لگاکر سانحے کے ذمہ داروں تک پہنچنے کی ہرممکن کوشش کرے گا اور جب تک حقائق سامنے نہیں آجاتے اور ذمہ داروں کا پتہ نہیں چل جاتا ایران خاموش نہیں بیٹھے گا-