ایران کے ساتھ مصر کی دشمنی کی کوئی وجہ نہیں ہے: حسنین ہیکل
مصر کے معروف مصنف اور صحافی حسنین ہیکل نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مصر کی دشمنی کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
اخـبار الرائی الیوم کی رپورٹ کے مطابق مصر کے معروف مصنف اور صحافی حسنین ہیکل نے جمعے کی رات ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مصر کے لئے بہتر یہ ہے کہ وہ ایران کے ساتھ دشمنی کی حالت میں نہ رہے کیونکہ اس دشمنی کا کوئی جواز نہیں ہے۔
حسنین ہیکل کا مزید کہنا تھا کہ مصر کو ایران، ترکی اور ایتھوپیا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔ حسنین ہیکل کا کہنا تھا کہ عرب خطے کی تقدیر کا فیصلہ دوسرے کرتے ہیں جس کے اثرات اس خطے کے ممالک کے حالات پر پڑتا ہے۔ اس مصنف اور صحافی نے جنگ یمن کے بارے میں کہا کہ فضائی حملوں کی وجہ سے یمن کی سو سالہ ترقی و پیشرفت کو نقصان پہنچا ہے۔
حسنین ہیکل نے یمن پر اندھا دھند بمباری اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات پر کئے جانے والے فضائی حملوں کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔