Oct ۱۱, ۲۰۱۵ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • سانحہ منٰی کی تحقیقات کی ضرورت پر تاکید
    سانحہ منٰی کی تحقیقات کی ضرورت پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران نے سانحہ منٰی کی تحقیقات کرائے جانے کی ضرورت زور دیا ہے۔

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ علی اکبر ولائتی نے نیوز ایجنسی ارنا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو حج کی سیکورٹی یقینی بناتے ہوئے سانحہ منٰی کی روک تھام کرنا چاہیے تھی۔


انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے حج کے انتظامات میں لاپرواہی سے کام لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران چاہتا ہے کہ سانحہ منٰی میں شہید ہونے والے ایرانیوں کی لاشیں واپس اور لاپتہ ہونے والے افراد کی صورتحال واضح کی جائے۔


تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ نے ایک بار پھر یہ بات زور دیکر کہی کہ سعودی عرب کو سانحہ منٰی کے حوالے سے جوابدہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے تحقیقاتی کمیٹی کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی حج کے انتظامات میں سعودی عہدیداروں کی کوتاہیوں کی نشاندھی کر کے آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات مرتب کرے۔

ٹیگس