Oct ۱۲, ۲۰۱۵ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
  • شام کے صدر کی جانب سے جنرل حسین ہمدانی کی شہادت کی تعزیت
    شام کے صدر کی جانب سے جنرل حسین ہمدانی کی شہادت کی تعزیت

شام کے صدر نے رہبر انقلاب اسلامی، صدر مملکت اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف کو جنرل حسین ہمدانی کی شہادت کی تعزیت پیش کی ہے۔

 ایران میں شام کے سفیر عدنان محمود نے اتوار کے دن شہید حسین ہمدانی کی تشییع جنازہ میں شرکت کی۔


عدنان محمود نے اس موقع پر شام کے صدر بشار اسد کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف کو جنرل حسین ہمدانی کی شہادت کی تعزیت پیش کی۔

عدنان محمود کا کہنا تھا کہ تکفیری دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ ایک اخلاقی، تہذیبی  اور انسانی جنگ ہے اور ہم یہ جنگ اس دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لڑ رہے ہیں جو  خطے کی اقوام  اور پوری انسانیت کے لئے خطرہ ہے۔

شام کے وزیر اطلاعات و نشریات عمران الزعبی نے بھی خبر رساں ایجنسی سانا کے ساتھ گفتگو کے دوران جنرل حسین ہمدانی کی شہادت کی تعزیت پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ شہید حسین ہمدانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک سینیئر کمانڈر تھے۔ وہ شام میں فوجی مشاورت کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے حضرت زینب علیھاالسلام کے روضے کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف مزاحمتی محاذ کی تقویت میں اہم کردار ادا کیا۔

 

ٹیگس