Oct ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی
    اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں دہشت گردانہ بم دھماکوں میں مارے جانے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے پیر کے دن ترکی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عصمت یلماز کے نام ایک  تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔علی لاریجانی نے اس پیغام میں ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے پیغام میں ان بم دھماکوں میں مارے جانے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی میں بدامنی پھیلانے پر مبنی دہشت گردوں کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

واضح رہے کہ ترکی کے وزیر اعظم ہا‎ؤس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے دن انقرہ میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں ایک سو اٹھائیس افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ٹیگس