Oct ۱۹, ۲۰۱۵ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
  • ایران کے مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں مسلح افواج کی فوجی مشقیں
    ایران کے مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں مسلح افواج کی فوجی مشقیں

ایران کے مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں مسلح افواج کی جاری محرم فوجی مشقوں کا آخری مرحلہ شروع ہو گیا۔

ایران کی مسلح افواج کی محرم فوجی مشقوں کے ترجمان بریگیڈیر جنرل محمد محمودی نے کہا کہ فوجی مشقوں کے آخری مرحلے میں فضائیہ کے بمبار طیاروں کے تعاون سے سریع الحرکت فوج کی کارروائی، جنگی ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ، توپ و ٹینک سے بھاری گولہ باری، ایف چار جنگی طیارے کے ذریعے فوجی مقاصد کے لئے تصویریں لینے کا کام  اور وسیع بمباری اور اسی طرح فوجیوں کی فوری منتقلی جیسی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ اینٹی ایر کرافٹ سسٹم کی رونمائی ہو گی۔

دفاعی توانائی بڑھانا، نئے تربیتی طریقوں پر عمل اور مختلف قسم کی جدید جنگی حکمت عملی کو آزمانا، محرم فوجی مشقوں کے آخری مرحلے میں شامل ہے۔

ان فوجی مشقوں کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دوست اور پڑوسی ملکوں کے لیے ان فوجی مشقوں کا پیغام امن، دوستی اور ہمدلی اور دشمنوں کے لیے ان کے خطرات کے مقابلے میں آمادگی کا اعلان ہے۔ محرم فوجی مشقوں میں ایرانی ساخت کے مختلف قسم کے فوجی ساز و سامان استعمال کئے جارہے ہيں جن میں مختلف بمبار طیارے، لڑاکا طیارے، فوجیوں کو منتقل کرنے والے طیارے اور ایندھن پہنچانے والے طیارے بھی شامل ہیں۔

ٹیگس