توانائی کے شعبے میں ایران اور جرمنی کے تعاون میں توسیع
Nov ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرتوانائی نے، توانائی کے شعبے میں ایران اور جرمنی کے تعاون کو وسیع قراردیاہے-
ایران کے وزیرتوانائی حمید چیت چیان نے اتوارکو تہران میں جرمنی کی ریاست باوآریائی کے وزیراقتصاد و توانائی ایزے ایگنرسے ملاقات میں کہاکہ توانائی کے میدان میں ایران اورجرمنی مختلف سطح پرایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں -ایران کے وزیرتوانائی نے کہا کہ علاقے کی منڈیوں میں ایران اورجرمن کمپنیوں کی مشترکہ موجودگی دونوں ملکوں کے فائدے میں ہے -
ایران کے وزیرتوانائی کا کہنا تھا کہ توانائی کے میدان میں بہت سے امور میں مفاہمتی نوٹس بھی تیار ہوچکی ہیں -
ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی بینکنگ سسٹم کے ذریعے سرمایوں کی منتقلی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دورہوں گی ان سمجھوتوں پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا -
جرمنی کی ریاست باوآریائی کے وزیراقتصاد و توانائی نے بھی ایران کے وزیرتوانائی کے ساتھ اپنےمذآکرات کو مثبت قراردیتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات سے ایران اورجرمنی کے درمیان اقتصادی اورتجارتی میدانوں میں تعاون کو اور زیادہ فروغ دینے میں مدد ملے گی