جامع مشترکہ ایکشن پلان کی نگرانی کے لیے کمیٹی قائم کی جائے گی، عباس عراقچی
-
جامع مشترکہ ایکشن پلان کی نگرانی کے لیے کمیٹی قائم کی جائے گی، عباس عراقچی
ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کی نگرانی کے لیے کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔
سید عباس عراقچی نے اتوار کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایت کے مطابق مشترکہ جامع ایکش پلان پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے کمیٹی کی تشکیل جلد عمل میں آئے گی۔انہوں نے کہا یہ کمیٹی مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے فریق مقابل کے اقدامات کی نگرانی کرے گی۔انہوں نے کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان پر عملدرآمد کی نگرانی انتہائی اہم ہے، انہوں کہا کہ ایران کی وزارت خارجہ مذکورہ کمیٹی کے ساتھ بھر پور تعاون اور اس کے فیصلوں کے مطابق قدم آگے بڑھائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے رکن ملکوں نے رواں سال جولائی کی چودہ تاریخ کو جامع مشترکہ ایکشن پلان کے نام سے جوہری اتفاق رائے پر دستخط کئے تھے۔ جوہری اتفاق رائے کے تحت پانچ جمع ایک گروپ کے رکن ممالک نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو تسلیم اور تہران کے خلاف عائد تمام پابندیاں اٹھانے اعلان کیا تھا۔ امریکہ، فرانس، برطانیہ، روس، چین اور جرمنی پانچ جمع ایک گروپ کے رکن ممالک ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گزشتہ دنوں حکومت ایران کے لیے خصوصی ہدایت نامہ جاری کیا تھا جس میں دیگر معاملات کے ساتھ ساتھ جامع مشترکہ ایکشن پلان پر علمدرآمد کے حوالے سے فریق مقابل کے اقدامات کی نگرانی کی سفارش کی گئی تھی۔