Nov ۰۱, ۲۰۱۵ ۲۱:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران تمام مسلمانوں کا رول ماڈل ہے۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی
    ایران تمام مسلمانوں کا رول ماڈل ہے۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کےسربراہ نے اسلامی نظام کو پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے ایک آئیڈیل قراردیا ہے۔

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے امام خمینی رح کی سیرت اور افکار میں قرآن کے اثرات کے زیرعنوان ایک سمینار میں جوتہران کے میلاد ٹاور میں منعقد ہوا کہا کہ ایران دنیا کے حساس ترین علاقے میں واقع ہے اور دنیا کی مادی حیات بھی اسی علاقے سے وابستہ ہے -


انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے خلاف مغرب اور علاقے کی رجعت پسند حکومتوں کی سازشوں کے باوجود عوام کی فداکاریوں اور امام خمینی رح کی مدبرانہ قیادت نے اسلامی انقلاب کی حفاظت کی -


تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے کہاکہ امام خمینی کے افکار اور اسلامی رنگ میں آمیختہ ایرانی ثقافت مسلمانوں کی ترقی وپیشرفت کا حقیقی آئیڈیل ہونی چاہئے۔

ٹیگس