Nov ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • سانحہ منی کے لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات حاصل کرنے پر ایرانی وزیر خارجہ کی تاکید
    سانحہ منی کے لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات حاصل کرنے پر ایرانی وزیر خارجہ کی تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے سانحہ منی میں لاپتہ ایرانی حاجیوں کا پتہ لگانے اور ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے پر زوردیا ہے-

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے تہران میں بیرون ملک متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیروں اور سیاسی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایران کی وزارت خارجہ سانحہ منی کے ذمہ داروں کا پتہ لگانے ، سانحےمیں جاں بحق ہونےوالوں کے حقوق کی بازیابی کے لئے ضروری تدابیر اپنائے جانے کے طریقہ کار اور حج کے دوران اس قسم کے حادثات کی تکرار کی روک تھام جیسے معاملات کو اپنےایجنڈے میں شامل کئے ہوئے ہے -

انہوں نے سانحہ منی میں جاں بحق ہونےوالے حاجیوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے وزارت خارجہ کے اہلکاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے وزارت خارجہ کے اہلکاراورعہدیدار ہمارے اچھے، فرض شناس اور مخلص ساتھی تھے اوراس وزارت خانے میں ان کی امنگوں اورا ہداف کی پاسداری کی جائے گی -

وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایران کی وزارت خارجہ کا اہم ترین مقصد یہ ہے کہ ایرانی حاجی جو ہرسال حج کےمعنوی سفرپرجاتے ہیں پورے اطمینان کے ساتھ یہ معنوی سفر انجام دیں اور بخیر وعافیت وطن واپس لوٹیں -

واضح رہے کہ بیرون ملک متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیروں اور سیاسی نمائںدوں کا اجلاس تہران میں شروع ہواہے جس کے آغاز میں سانحہ منی میں وزارت خارجہ کے شھید ہونےوالے حاجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا -

ٹیگس