Nov ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران کے نائب وزیرخارجہ امیر عبداللہیان
    ایران کے نائب وزیرخارجہ امیر عبداللہیان

ایران کے نائب وزیرخارجہ امیر عبداللہیان اور شام کے نائب وزيرخارجہ فیصل مقداد کے درمیان چھ گھنٹے کے طویل مذاکرات میں شام کے بحران کے سیاسی راہ حل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ  کے مطابق منگل کی رات تہران میں انجام پانے والی اس ملاقات میں شام کے سینئر عہدیدار کو  ویانا اجلاس، تہران مذاکرات، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سینئر کوآرڈینیٹر اور تہران ماسکو کے درمیان مسلسل صلاح مشورے کے عمل سے  متعلق بریفنگ دی گئي۔

اس دوران دونوں رہنماؤں نے ایران کے مجوزہ منصوبوں کا ، کہ جنہيں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزيرخارجہ نے صدر بشار اسد کے ساتھ ملاقات میں پیش کیا ہے، نہایت ہی گہرائي کے ساتھ جائزہ لیا۔

اس کے ساتھ  تہران اور دمشق نے سنجیدہ اور ٹھوس بنیادوں پر دہشت گردی سے نمٹنے اور سیاسی عمل کو جاری رکھنے کی ضرورت پر تاکید کی۔ اس کے علاوہ، فریقین نے اس ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اور موثر اقدام کرنے نیز شام کے بحران کے سیاسی راہ حل، عوام کی رائے کے احترام، صدر بشار اسد کے کردار اور سیاسی عمل کی تقویت کے تناظر میں ویانا اجلاس کا جائزہ لیا۔


ٹیگس