Nov ۱۴, ۲۰۱۵ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • دہشت گردی سے مقابلے کے سلسلے میں ایران کی اصولی پالیسی پر تاکید
    دہشت گردی سے مقابلے کے سلسلے میں ایران کی اصولی پالیسی پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ہفتے کے دن دہشت گردی سے مقابلے کے سلسلے میں ایران کی اصولی پالیسی پر تاکید کی ہے۔

وزارت خارجہ کے پریس آفس کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیرس میں کئے جانے والے دہشت گردانہ اور وحشیانہ حملوں کی مذمت کی۔ محمد جواد ظریف نے ان حملوں میں مارے جانے والوں کے اہل خانہ، فرانس کی حکومت اور قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ پیرس میں کئے جانے والے دہشت گردانہ حملوں سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی ایک بین الاقوامی خطرہ ہے اور اس سے مقابلے کے لئے ہمہ گیر بین الاقوامی تعاون ضروری ہے۔ وزیر خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلامی جمہوریہ ایران پوری سنجیدگی کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کرتا رہے گا۔

ٹیگس