Nov ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • داعش کے مضبوط ہونے کی وجہ دہشت گردی کی حمایت کرنے والےممالک کی خفیہ ایجنسیوں کا کردار ہے ، ایران کے نائب وزیر خارجہ
    داعش کے مضبوط ہونے کی وجہ دہشت گردی کی حمایت کرنے والےممالک کی خفیہ ایجنسیوں کا کردار ہے ، ایران کے نائب وزیر خارجہ

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کہا ہے کہ خطے اور خطے سے باہر کے ملکوں کی انٹیلی جینس ایجنسیوں کے کردار کی وجہ سے دہشت گرد گروہ داعش مضبوط ہوا ہے۔

حسین امیر عبداللھیان نے پیرس سانحے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران پہلے ہی خبر دار کرچکا تھا کہ دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک اس خطرے کو سنجیدہ سمجھیں کیونکہ یہ آگ خود ان کے ملکوں تک بھی پہنچ سکتی ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ بات کھل کر تو نہیں کہی جاسکتی کہ کن ملکوں نے داعش کو بنایا ہے تاہم ایران کے انتباہات پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے ان ملکوں کو ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پیرس میں جمعے کی شب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات اور خودکش دھماکوں میں ایک سو بتیس افراد ہلاک اور ساڑھے تین سو کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔ دہشت گرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ٹیگس