Nov ۱۹, ۲۰۱۵ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
  • مسلح افواج اپنے ملک کے دفاع میں کسی رواداری کا قائل نہیں: ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف
    مسلح افواج اپنے ملک کے دفاع میں کسی رواداری کا قائل نہیں: ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج اپنے ملک کے دفاع میں کسی رواداری کی قائل نہیں ہے اور وہ ہر خطرے کا دندان شکن جواب دے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل عطاء اللہ صالحی نے شلمچہ سرحد کے دورے کے موقع پر مزید کہا کہ دشمن بھی اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ رواداری کاقائل نہیں ہے،اور اگر وہ ایران کو نیست و نابود کرنے پر قادر ہوتا تو وہ یہ کا م اب تک کر چکا ہوتا۔

میجر جنرل عطاء اللہ صالحی نے مزید کہا کہ اگر اب تک دشمن نے ایران کے سلسلے میں کسی حماقت کا ارتکاب نہیں کیا ہے تو اس سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ اس کو اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کا اچھی طرح ادراک ہو چکا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف نے تاکید کی کہ آج خطے میں دہشت گردی القاعدہ، طالبان ، داعش اور صومالیہ کے بحری قزاقوں کی مختلف صوتورں میں سامنے آئی ہے اور اس سلسلے میں ہمیں بیدار رہنا چاہئے۔

ٹیگس