عراق کے صدر کا دورہ تہران
-
عراق کے صدر کا دورہ تہران
عراق کے صدر فواد معصوم، جی ای سی ایف کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے، اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے ، تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر ایران کے وزیر خزانہ علی طیب نیا نے ان کا استقبال کیا۔
جس کےبعد صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے صدر فواد معصوم کا سعد آباد کمپلیکس میں باضابطہ طور پر استقبال کیا۔
قابل ذکر ہے کہ گیس برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم جی ای سی ایف کا سربراہی اجلاس پیر کو تہرا ن میں مغعقد ہوگا۔
سنیچر کو دو پہر سے پہلے اس تنظیم کا وزارتی اجلاس، ایران کے وزیر پیٹرولیم کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سربراہی اجلاس کا ایجنڈا طے کیا گیا۔
سنیچر کو اسی طرح دو پہر بعد جی ای سی ایف کی جنرل کونسل کا اجلاس نائیجیریا کے وزیر پیٹرولیم کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اسلامی جمہوریہ ایران، الجزائر، بولیویا، استوائی گنی، لیبیا، نائیجیریا، قطر، روس، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، ونزوئلا اور متحدہ عرب امارات، تنظیم جی ای سی ایف کے رکن ممالک ہیں اور ہالینڈ، ناروے، عراق، عمان اور پیرواس تنظیم کی جنرل کونسل میں مبصر کی حیثیت سے شامل ہیں۔