Nov ۲۲, ۲۰۱۵ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • دشمن ایران میں بدامنی پھیلانے میں نا کام، جنرل محمد علی جعفری
    دشمن ایران میں بدامنی پھیلانے میں نا کام، جنرل محمد علی جعفری

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران میں بدامنی پھیلانے کی دشمن کی کوششیں ہرگز کامیاب نہیں ہوسکتیں۔


تہران میں ایک کانفرنس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو تمام دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں پر انٹیلیجینس کی کڑی نظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش گروہ، کافی عرصے سے ایران میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اس کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئی ہیں۔

جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش نے مختلف سپورٹنگ چینل بھی قائم کر رکھے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران میں بدامنی پھیلانے میں دشمنوں کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ٹیگس