Nov ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم کے سربراہ علی اکبر صالحی
    ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم کے سربراہ علی اکبر صالحی

اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران افزودہ یورینیم فروخت کرنے والے کلب میں شامل ہوگیا۔

ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم کے سربراہ علی اکبر صالحی نے پیر کی رات تہران میں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ نوٹن، چار فیصدی افزودہ ایندھن، روس کو فروخت کیا جائے گا کہا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان کے دائرے میں یہ طے پایا ہے کہ افزودہ ایندھن کو فروخت کیا جائے۔ چنانچہ ایران اس اقدام کو عملی شکل دینے کے ذریعے، دنیا میں افزودہ یورینیم فروخت کرنے والے کلب میں شامل ہوگیا ہے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر صالحی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ افزودہ یورینیم فروخت کرنے والے ممالک بہت کم ہیں کہا ایران تقریبا نو ٹن افزودہ یورینیم روس کو فروخت کرے گا اور اس کے بدلے میں ایک سو چالیس ٹن قدرتی یورینم درآمد کرے گا- انہوں نے کہا کہ روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ولادیمیر پوتن نے ایندھن کے تبادلے سے متعلق مسائل کے بارے میں ضروری احکامات صادر کردیئے ہیں اور آئندہ دنوں میں ایندھن کے تبادلے کے حوالے سے اچھی خبر منظر عام پر آئے گی-

علی اکبر صالحی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ روسی حکام کی جانب سے ایٹمی مذاکرات کے دوران بہت اچھا تعاون اور حمایت حاصل رہی کہا کہ روسی حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ بعض اقدامات، کہ جن کی مشترکہ جامع ایکشن پلان میں پیشگوئی کی گئی ہے، روسیوں کی مدد سے انجام پائیں گے، ان جملہ اقدامات میں سے مستحکم آاسوٹوپ کی پیداوار کی جانب اشارہ کیا جا سکتا ہے-

ٹیگس