Nov ۲۵, ۲۰۱۵ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور صربیا کی پارلیمنٹ کی اسپیکر ماجا گویکوویچ کی ملاقات
    ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور صربیا کی پارلیمنٹ کی اسپیکر ماجا گویکوویچ کی ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ اور صربیا کی پارلیمنٹ کی اسپیکر نے مختلف اقتصادی ، سیاسی اور بین الاقوامی میدانوں میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کو تہران میں صربیا کی پارلیمنٹ کی اسپیکر ماجا گویکوویچ سے ملاقات میں کہا کہ پارلیمانی تعاون میں توسیع، سیاسی و اقتصادی تعلقات کے فروغ کو آسان بنا‏ئے گی - جواد ظریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران صربیا کے ساتھ تعلقات میں توسیع کو مثبت نظر سے دیکھتا ہے اور پابندیوں کے بعد کے ثمرات کے پرتو میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے مناسب مقدمات فراہم ہوں گے-

اس ملاقات میں ماجا گویکوویچ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران اور صربیا کے تعلقات تاریخی ہیں اور دونوں ملکوں نے باہمی تعاون کے ساتھ ہی ناوابستہ تحریک کے قالب میں بھی تعمیری تعاون کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس نئے دور میں اس طرح کا تعاون بڑھے گا- صربیا کی پارلیمنٹ کی اسپیکر نے کہا کہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کے ساتھ بھی ہمارے مذاکرات بہت اچھے رہے ہیں اور طے پایا ہے کہ دونوں ملکوں کے پارلیمانی کمیشن ایک دوسرے کے ساتھ مزید تعاون کریں گے-

ٹیگس