افریقی بالخصوص دوست و اسلامی ممالک کے ساتھ بھرپور تعلقات کے لئے تیار ہیں : ایران کے نائب وزیر خارجہ
-
افریقی بالخصوص دوست و اسلامی ممالک کے ساتھ بھرپور تعلقات کے لئے تیار ہیں : ایران کے نائب وزیر خارجہ
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران افریقی ممالک بالخصوص دوست اور اسلامی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کسی بھی حد و حدود کا قائل نہیں ہے
ایران کے نائب وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اتوار کو تہران میں نائیجر کے وزیر برائے معدنیات و صنعتی ترقی عمر حمید و چیانا سے ملاقات میں افریقہ میں ایران کی اسٹرایٹیجی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دوست ملک نائجیر اور ایران کے درمیان کافی تاریخی اور ثقافتی مشترکات موجود ہیں -
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے منی سانحے میں بڑی تعداد میں نائیجر کے حاجیوں کے جاں بحق ہونے کی اس ملک کی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کرتے ہوئے پرامن مناسک حج کے انعقاد کے لئے اسلامی ممالک کے درمیان تعاون و اتحاد کا مطالبہ کیا-
اس ملاقات میں نائیجر کے وزیر برائے معدنیات و صنعتی ترقی عمر حمیدو چیانا نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مختلف میدانوں میں ایران کے تجربات سے استفادہ کرنے کا خواہاں ہے- عمر حمیدو چیانا نے بھی منی سانحے میں ایرانی زائرین کی شہادت پر ملت ایران اور حکومت کو تعزیت پیش کی-
نائیجر کے وزیر برائے معدنیات و صنعتی ترقی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر ہیں-