Dec ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران کی منطق، دنیا کی تمام قوموں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ہے: رہبر انقلاب اسلامی
    ایران کی منطق، دنیا کی تمام قوموں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ہے: رہبر انقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی منطق دنیا کی سبھی قوموں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ہے -

ہنگری کے وزیراعظم نے جو باہمی تعاون اور تعلقات کو توسیع دینے کی غرض سے تہران کے دورے پر ہیں منگل کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی -

رہبرانقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں فرمایا کہ ایران کے عوام کے ذہن میں ہنگری کے تعلق سے کوئی ناخوش آیند بات نہیں ہے اور ہنگری کے مخلصانہ جذبات اور پالیسیوں کا مخلصانہ انداز میں جواب دیتے ہیں - انہوں نے ایران اور ہنگری کے درمیان تعاون کے مختلف میدانوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کے بارے میں ہنگری کی حکومت کی اعلان شدہ پالیسی ایک اچھی پالیسی ہے اور اس کے ذریعے تعلقات فروغ پاسکتے ہیں -

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ بہت سی دشمنیاں عداوتیں صرف اس بنا پر ہوجاتی ہیں کہ آپس میں ایک دوسرے کی شناخت نہیں ہوتی - آپ نے فرمایا کہ دنیا پر حکمفرما تشہیراتی ماحول میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا ہے اور یہ غبارآلود فضا انسانیت اور بشریت کے نقصان میں ہوتی ہے -

رہبرانقلاب اسلامی نے ایران کی جانب سے اسلام اور مسیحیت کے درمیان اچھی دوستانہ گفتگو کے عمل کی برقراری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ مشترکات میں اضافے اور حقائق کی وضاحت کے لئے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے اور یہ عمل صحیح شناخت منجملہ اسلامی تعلیمات کو سمجھنے اور درک کرنے کی جانب ایک اچھا قدم ہے- آپ نے فرمایا کہ اس وقت یورپ اور امریکا میں بھی غیر محسوس اور آہستہ طریقے سے ایک معنوی رجحان نوجوانوں میں پیدا ہو رہا ہے-

ہنگری کے وزیراعظم ویکٹر اوربان نے بھی اس ملاقات میں ایران اور ہنگری کے درمیان تعاون کے ڈھانچے کی تقویت کی ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ شناخت پائیدار اور مستحکم تعاون کی بنیاد ہے - ہنگری کے وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی حالات و تبدیلیوں میں ایران کی اہم پوزیشن اور رہبرانقلاب اسلامی کی حمایت کی بدولت مختلف سطحوں پر دونوں ملکوں کا تعاون فروغ پائے گا -

ٹیگس