Dec ۰۳, ۲۰۱۵ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر
    امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر

امریکہ نے پانچ جمع ایک کے ساتھ پی ایم ڈی* کا مسئلہ ختم کرنے کی بات کی ہے۔

امریکی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے ایٹمی معاملے سے متعلق پی ایم ڈی کے مسائل کی فائل بند کرنے کو تیار ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو کی رپورٹ میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے تعلق سے باقی ماندہ سوالات اور ابھامات کا بخوبی جواب دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ جمع ایک گروپ کے رکن ممالک نے جو ایران سے مذاکرات کئے ہیں وہ پندرہ دسمبر کو آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں پی ایم ڈی کی فائل کو بند کرنے سے اتفاق کریں گے۔

واضح رہے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے بدھ کو ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق ماضی اور حال کے مسائل کے بارے میں رپورٹ پیش کی ہے اور اس میں کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں کوئی فوجی پہلو یا ایٹمی مواد کے قانون سے ہٹ کر استعمال کئے جانے کا ثبوت نہیں ملا ہے۔

انہوں نے اس رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ نقشہ راہ کے مطابق آئی آے ای اے کے ساتھ ایران کے بھرپور تعاون سے ہی آئی اے ای اے پی ایم ڈی کے مسئلے پر اپنی یہ حتمی رپورٹ پیش کرسکی ہے۔

*پی ایم ڈی سے مراد ایران کے ایٹمی پروگرام کے فوجی پہلو ہیں۔

ٹیگس