Dec ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میسٹورا کی ٹیلی فونک گفتگو
    ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میسٹورا کی ٹیلی فونک گفتگو

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام کا بحران، سیاسی طریقہ کار اور مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہو سکتا ہے-

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سنیچر کی رات شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میسٹورا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی کہ سیاسی طریقہ کار پر یقین رکھنے والے شامی حکومت کے مخالفین اور دہشت گرد گروہوں کی فہرست تیار کرنا اقوام متحدہ کی کوششوں کے دائرے میں ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران، اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے فعال کردار کی حمایت کرتا ہے-

حسین امیر عبداللہیان نے سعودی عرب میں شامی حکومت کے مخالفین کے حالیہ اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاض اجلاس کا انعقاد اور سعودی عرب کی جانب سے شامی مخالفین کی فہرست پیش کرنا، ویانا معاہدے کے برخلاف ہے اور تہران اس کی حمایت نہیں کرتا- اس گفتگو میں شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میسٹورا نے شام کے بحران کے سیاسی حل کی کوششوں کو بیان کیا اور اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کی اہمیت پر تاکید کی-

ٹیگس