تہران اور ماسکو کے درمیان اختلاف کی تردید
Dec ۱۴, ۲۰۱۵ ۰۷:۰۰ Asia/Tehran
-
تہران اور ماسکو کے درمیان اختلاف کی تردید
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام کے سلسلے میں ایران اور روس کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے-
ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے ہمارے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ روس اور ایران سنجیدگی کے ساتھ دہشت گردی سے مقابلے کے لئے شامی فوج کی مدد کر رہے ہیں- ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ شام میں دہشت گردی سے مقابلے کے سلسلے میں روس نے، شام کی حکومت کی ہم آہنگی سے کارروائی انجام دی ہے، جو مثبت رہی ہے-
امیر عبداللھیان نے مزید کہا کہ شام میں ایران کے فوجی مشیر بھی دہشت گردوں سے مقابلے کے سلسلے میں پیہم اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں-
واضح رہے کہ اتوار کو بعض ذرائع ابلاغ نے یہ دعوی کیا تھا کہ شام کے مسئلے میں ایران اور روس کے درمیان اختلاف ہوگیا ہے اور ایران شام سے اپنے فوجی مشیر باہر نکال رہا ہے-