Dec ۱۴, ۲۰۱۵ ۲۱:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران اور انڈونیشیا کے پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ مصطفی علی اسقاف نے پیر کے روز تہران میں ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی۔
    ایران اور انڈونیشیا کے پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ مصطفی علی اسقاف نے پیر کے روز تہران میں ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ دنیا کے مسلمانوں کی مشکلات حل کرنے میں ایران اور انڈونیشیا کا اہم کردار رہا ہے۔

ایران اور انڈونیشیا کے پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ مصطفی علی اسقاف نے اپنے وفد کے ساتھ پیر کے روز تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اچھی سطح کے دو طرفہ سیاسی تعلقات قائم ہیں اور اقتصادی لحاظ سے بھی دونوں ملکوں کی توانائی کی مزید نشاندہی کی کوشش ہونی چاہئے۔

انہوں نے اسلامی ممالک کے موجودہ بحرانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی پھیلنے سے علاقے کے حالات خراب ہوئے ہیں اور دشمنان اسلام اس صورت حال سے اپنے مفاد میں استفادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خاص طور سے غاصب صیہونی حکومت غرب اردن کے لوگوں پر دباؤ ڈال کر اور مسجدالاقصی کے مستقبل کے بارے میں خطرات پیش کرکے مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش میں ہے۔

مصطفی علی اسقاف نے اس ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کا ایک اہم اور مؤ‎ثر ملک ہے اور انڈونیشیا کے نزدیک ایران کے ساتھ تعلقات میں فروغ کی بہت اہمیت ہے۔

ٹیگس