Dec ۱۷, ۲۰۱۵ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ، علی اکبر صالحی
    ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ، علی اکبر صالحی

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ اس ادارے کا طویل مدت پروگرام مستقبل قریب میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کو بھیجا جائے گا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر صالحی نے بدھ کی شام نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کا طویل مدت پروگرام مشترکہ جامع ایکشن پلان کی نگراں کمیٹی اور ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کی تائید کے بعد آئی اے ای اے کو بھیجا جائے گا۔

انھوں نے اسی طرح ایران کے افزودہ یورینیم کو روس بھیجنے کے وقت کے بارے میں کہا کہ آئندہ چند روز کے دوران یہ کام انجام پائے گا اور آئی اے ای اے اس کام کی نگرانی کر رہی ہے۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے اراک کے بھاری پانی کے ری ایکٹر کے مرکزی چیمبر کو باہر نکالنے کے بارے میں بھی کہا کہ اس بارے میں ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان اتفاق رائے ہو چکا ہے اور اس کے مطابق اس سلسلے میں عمل کیا جائے گا۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ بوشہر میں نئے بجلی گھروں کی تعمیر کا کام آئندہ تین ماہ تک شروع ہو جائے گا۔

ٹیگس