Dec ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  • ایرانی طلبہ کا نائیجیریا میں فوج کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام پر تہران میں اقوام متحدہ کی خاموشی کے خلاف مظاہرہ
    ایرانی طلبہ کا نائیجیریا میں فوج کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام پر تہران میں اقوام متحدہ کی خاموشی کے خلاف مظاہرہ

ایرانی طلبہ نے نائیجیریا میں فوج کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی خاموشی کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

تہران میں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شریک طلبہ نائیجیریا میں مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی اداروں کی خاموشی کی مذمت میں نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرے میں شریک طلبہ نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور دیگر بے گناہوں کی رہائی کے لیے حکومت نائیجیریا پر دباؤ ڈالیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ آیت اللہ زکزکی اور شیعہ مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو اگر کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت نائیجیریا پر عائد ہو گی۔

مظاہرے میں شریک طلبہ نے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے بھی نعرے لگائے اور حکومت ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ حکومت نائیجیریا کے سلسلے میں ٹھوس موقف اپنائے اور مسلمانوں کے قتل عام کے معاملے دبنے نہ دے۔

قابل ذکر ہے کہ نائیجیریا کی فوج نے بارہ اور تیرہ دسمبر کو ملک کے شیعہ آبادی والے علاقے زاریا میں ایک امامبارگاہ اور اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ زکزکی کے گھر پر حملہ کر کے سیکڑوں کی تعداد میں شیعہ مسلمانوں کو شہید کر دیا تھا۔

ٹیگس