عمان کے نائب وزیر خارجہ کی جواد ظریف سے ملاقات
Dec ۲۲, ۲۰۱۵ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے علاقے کی تبدیلیوں میں عمان کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمان کی مدبرانہ پالیسیاں علاقے میں اس ملک کے موجودہ کردار کا سبب بنی ہیں۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جواد ظریف نے پیر کے روز تہران میں عمان کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان میں تعلقات کو فروغ دینے کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے اور دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے راستہ ہموار ہے اور دونوں ممالک اس راستے پر اچھے قدم اٹھا سکتے ہیں۔
عمان کے نائب وزیر خارجہ علی بن احمد العیساوی نے بھی اس ملاقات میں مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان صلاح و مشورے جاری رکھنے پر تاکید کی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔